Type Here to Get Search Results !

Pakistan vs Sri Lanka: Pakistan Wins Toss & Opts to Field — Pak SL Live Match Update

 

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ سری لنکن ٹیم نے سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان آغا سلمان نے کہا کہ پچ عام پنڈی وکٹ جیسی نہیں، مگر پھر بھی 160 سے 170 رنز کا ٹوٹل قابلِ دفاع ہوگا۔ ان کے مطابق ٹیم کو صرف معیاری کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ 

پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے شاہین شاہ آفریدی واپس اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ محمد وسیم کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ سرد موسم کوئی مسئلہ نہیں اور ٹیم ایسے حالات کی عادی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر بیٹنگ میں 160 سے زائد اسکور مل جائے تو وہ اسے بونس سمجھیں گے، سری لنکا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سری لنکا نے  پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ گذشتہ روز کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Video News