Type Here to Get Search Results !

'پشپا 2' کے ایک سین نے اللو ارجن کو نئی مشکل میں پھنسا دیا

Top Post Ad


ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار اللو ارجن اپنی نئی فلم 'پشپا 2' کے پریمئر میں بھگڈر مچنے سے خاتون کی ہلاکت کے بعد سے آئے روز نئے تنازعات میں پھنستے چلے جارہے ہیں۔

خاتون کی ہلاکت کے بعد اپنے خلاف درج مقدمے میں حراست میں لیے جانے اور پھر ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود اللو ارجن پولیس کے ساتھ مسلسل شاملِ تفتیش ہونے پر مجبور ہیں۔

ابھی یہ سلسلہ جاری تھا کہ تلنگانہ میں کانگریس کے ایک رہنما تھینمار ملننا نے 'پشپا 2' فلم کے ایک متنازع سین پر اللو ارجن سمیت فلم کے ڈائریکٹر سوکمار اور پروڈیوسرز کے خلاف بھی تھانے میں شکایت درج کرادی ہے۔

'پشپا 2' کے متنازع سین میں کیا تھا؟
دراصل فلم کے ایک سین میں مرکزی کردار (اللو ارجن) کو ایک پولس افسر کی موجودگی میں سوئمنگ پول میں پیشاب کرتے دکھایا گیا ہے۔

انگریس رہنما تھینمار ملننا نے اس سین کو 'تضحیک آمیز' اور قانون نافذ کرنے والے افسران کی توہین قرار دیتے ہوئے فلمسازوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اللو ارجن کو خاتون ہلاکت کیس کے سلسلے میں 13 دسمبر 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ضمانت ملنے کے بعد انہیں اگلے روز رہا کردیا گیا۔

رہائی کے باوجود اللو ارجن کو کیس کی تحقیقات میں مسلسل شامل تفتیش کیا جارہا ہے، دریں اثنا پولیس حکام کی جانب سے اداکار اللو ارجن کی عبوری ضمانت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سندھیا تھیٹر کیس میں پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اللو ارجن کو 4 دسمبر کو تھیٹر چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن انہوں نے وہاں سے جانے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں بعد میں بھگدڑ مچ گئی۔

دوسری جانب حال ہی میں سندھیا تھیٹر کیس میں انصاف کا مطالبہ کرنے کیلئے مشتعل افراد کے ایک ہجوم نے اللو ارجن کے گھر کے باہر دھاوا بولتے ہوئے پتھراؤ بھی کیا، اس واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے اللو ارجن کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ 



Below Post Ad

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Video News