Type Here to Get Search Results !

نوالہ صرف ایک طرف سے چبانے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

 دانتوں کے ڈاکٹر یہ عادت فوری بدلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔


ہم میں سے بیشتر لوگ کھانے کے دوران نوالہ صرف ایک طرف سے چبانے کے عادی ہوتے ہیں۔

یہ عادت بہت آرام دہ اور انسانی فطرت کے عین مطابق معلوم ہوتی ہے، تاہم دانتوں کے ڈاکٹر یہ عادت فوری طور پر بدلنے کا مشورہ دیتے ہیں جن کے بقول صرف ایک طرف سے کھانا چبانے سے مختلف طبی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم کبھی کسی کو صرف ایک طرف سے کھانا چبانے کی عادت برقرار رکھنے کا مشورہ نہیں دیں گے، یہ معمول کی جسمانی حرکت کے برعکس ہے، خوراک کو توڑنے کے لیے جبڑے کے دونوں اطراف یکساں حرکت ہونی چاہیے۔

صرف ایک طرف سے چبائیں تو کیا ہوگا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ یہ دیکھیں گے کہ آپ نوالہ چبانے کیلئے جبڑے کی جو سائڈ زیادہ استعمال کرتے ہیں اس طرف دانتوں کی ٹوٹ پھوٹ زیادہ ہوتی ہے، جبکہ جو سائڈ آپ کم یا بالکل استعمال نہیں کرتے اس میں کیڑا لگنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Video News