Type Here to Get Search Results !

ابھیشک کی بالآخر ایشوریا سے طلاق کی تردید

Top Post Ad

 ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں، ابھیشیک نے خاموشی توڑدی


بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی خبروں پر ایک طویل عرصے خاموشی اختیار کیے رکھنے کے بعد بالآخر لب کشائی کردی۔

ابھیشیک بچن 2006 میں بننے والی فلم ’امراؤ جان‘ کی شوٹ کے دوران ایشوریا رائے سے محبت کرنے لگے تھے اور اپنے ان جذبات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایشوریا کے ساتھ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گرو‘ کی تشہیر کے دوران شادی کے لیے پروپوز کردیا تھا۔

2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کا دنیا میں استقبال کیا۔

جہاں کئی سالوں اس جوڑی کی محبت کے چرچے ہوتے رہے وہیں گزشتہ ایک سال سے دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی خبر کے بعد طلاق کی افواہ بھی پھیل گئی۔

طویل عرصے طلاق کی خبروں پر چپ سادھ رکھنے کے بعد اب ابھیشیک بچن نے برطانوی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات پر اپنا جواب دیتے ہوئے ان رپورٹرس کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیے جو ان کی اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

ابھیشیک بچن نے طلاق کی تردید کب اور کیسے کی؟

ابھیشیک بچن ان دنوں اولمپکس گیمز اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے پیرس میں موجود ہیں جہاں ان سے برطانوی میڈیا نے انکی اور ایشوریا رائے کی طلاق سے متعلق پوچھا۔
ابھیشیک بچن نے اس سوال کے جواب میں اپنی ویڈنگ رِنگ دکھائی اور کہا کہ ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں اور میرے پاس اس حوالے سے کچھ اور بتانے کو ہے نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ سب کسی بھی بات کو اپنے حساب سے رنگ دے دیتے ہیں، مجھے سمجھ آتا ہے کہ آپ سب یہ کیوں کرتے ہیں کیونکہ آپ کو خبریں شائع کرنی ہوتی ہیں‘۔

ابھیشیک نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں، ہم سیلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب سہانا ہی پڑتا ہے ‘۔

ابھیشیک بچن نے طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کیا:

گزشتہ ماہ جولائی میں ابھیشیک نے بھارتی خاتون صحافی حنا کھنڈیوال کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا پوسٹ لائیک کیا جو حنا کھنڈیوال کا طلاق سے متعلق لکھا گیا آرٹیکل تھا۔

آرٹیکل کا عنوان ’ جب محبت کرنا آسان نہ رہے‘ ہے جبکہ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’طویل عرصے سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے جوڑے اب اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں، ان کو یہ فیصلہ لینے پر کیا چیز مجبور کر رہی ہے اور گرے ڈیوورس میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟‘

ایشوریا سے طلاق کی تصدیق کرتی ابھیشیک کی ویڈیو:

خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ابھیشیک یہ تصدیق کرتے نظر آئے تھے کہ انکی اور ایشوریا کی طلاق ہوچکی ہے۔

وائرل ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا گیا کہ ’جولائی میں میں نے اور ایشوریہ نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔‘





بعدازاں بھارتی میڈیا نے مذکورہ ویڈیو کو ’فیک‘ قرار دیا ہے اور بتایا گیا کہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو کا بغور جائزہ لیا جائے تو ویڈیو میں اداکار کی لپ سنک کو واضح انداز میں نوٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ویڈیو میں کیے گئے جوڑ توڑ بھی واضح ہیں جبکہ ابھیشیک کی گفتگو بھی نامکمل ہے ۔

اسٹار جوڑی کونسی فلموں میں ساتھ جلوہ گر ہوئے؟

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے ایک ساتھ فلم ’گورو‘ ، ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ ، ’کچھ نہ کہو‘ ، ’دھوم 2‘ اور ’امراؤ جان‘ میں کام کیا ہے۔ 

Below Post Ad

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Video News