Type Here to Get Search Results !

دن 24 کی جگہ 25 گھنٹے کا ہونے والا ہے؟

Top Post Ad

 

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چاند زمین سے آہستہ آہستہ دور ہوتا جا رہا ہے   زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں کا ہوتا ہے مگر یہ بتدریج 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا کیونکہ چاند  دنیا سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

یہ دعویٰ چند عرصے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا،  اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہوئے۔

مذکورہ تحقیق وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی میں کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چاند اربوں سال سے زمین کے آسمان پر روشن ہے۔

تحقیق کے مطابق چاند ہر سال 3.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے فاصلہ اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والے 20 کروڑ برسوں میں زمین کے دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک ارب 40 کروڑ سال قبل زمین کا ایک دن 18 گھنٹوں کا ہوتا تھا۔

محققین نے بتایا کہ چاند کا فاصلہ بڑھنے سے زمین کے گھومنے کی رفتار بھی بہت کم ہوجائے گی جس سے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

Below Post Ad

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Video News