Type Here to Get Search Results !

خلا میں پھنسے 2 امریکی خلابازوں کی واپسی 2025 تک ممکن نہیں؟

Top Post Ad

 روزہ مشن 8 ماہ طویل ہوگیا۔


رواں برس جون 2024 میں 8 روزہ مشن پر خلا میں جانے والے 2 امریکی خلا بازوں کا 2025 تک خلا میں پھنسے رہنے کا خدشہ ہے۔

61 سالہ بَچ ولمور اور 58 سالہ سنیتا ولیمز 5 جون کو بوئنگ سٹار لائنر خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لئےآزمائشی مشن پر روانہ ہوئے تھے۔

اس وقت سے آج تک ان کی زمین پر واپسی ممکن نہ ہوسکی، اسپیس کرافٹ میں فنی خرابی کے باعث یہ دونوں تاحال انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اگر بوئنگ اسٹار لائنز کی مرمت نہ ہوسکی تو دونوں خلا بازوں کی زمین پر واپسی 2025 میں ہی ممکن ہوسکے گی۔

یہ دونوں خلا باز بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے مگر 2 ماہ بعد بھی وہی پھنسے ہوئے ہیں۔

اسا کے عہدیداران نے بتایا کہ اگر اسٹار لائنر ٹھیک نہ ہو سکا تو دونوں خلابازوں کی واپسی فروری 2025 میں اسپیس ایکس کے کریو ڈراگون کے ذریعے ہوگی۔

ناسا کی جانب سے اسپیس ایکس کے ساتھ کریو ڈراگون کے مشن میں 2 نشستوں کو خالی رکھنے پر بات چیت کی گئی ہے، مگر یہ مشن پہلے ہی ایک ماہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن تھا جس پر دونوں خلابازوں کو یہ جانچنے کیلئے خلا میں بھیجا گیا تھا کہ آیا اس خلائی جہاز (اسٹار لائنز) کو خلائی مشن کے لیے باقاعدگی سے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

خلاباز اسپیش اسٹیشن تک پہنچنے میں تو کامیاب رہے مگر پھر اسٹار لائنر کے propulsion سسٹم میں مسائل کے باعث ان کی واپسی ممکن نہ ہوسکی اور وہ تب سے خلا میں تیر رہے ہیں۔

اگر دونوں خلا بازوں کی واپسی اسپیس ایکس کے ذریعے ہوتی ہے تو یہ بوئنگ کے اسٹار لائنر مشن کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

اسپیس ایکس کا یہ مشن اگست کے وسط میں روانہ ہونا تھا مگر اب اسے 24 ستمبر کے بعد بھیجا جائے گا اور فروری 2025 میں اس مشن کے ساتھ ان دونوں خلابازوں کو زمین پر واپس لانا ممکن ہوسکے گا۔

اس منصوبے پر عملد رآمد کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں خلاباز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر 8 دن کے بجائے اب کُل 8 ماہ سے زیادہ عرصہ گزاریں گے۔





Below Post Ad

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Video News